اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پورٹل تیان شان ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق چین کے علاقے کاشغر کی چھ سو سال پرانی مسجد میں چینی حکومت کی طرف سے منسوب امام جمعہ و جماعت مولانا طاہر کو بدھ کے دن انتہا پسندانہ نظریات رکھنے والے دہشتگردوں نے قتل کردیا ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق پولیس نے دو حملہ آوروں کو گولی مار کر ہلاک جبکہ تیسرے قاتل کو گرفتار کرنے کے بعد ابتدائی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ چین کے سیکیورٹی حکام کا خیال ہے کہ مولانا طاہر کو سوچے سمجھے منصوبے کے تحت نشانہ بنایا گيا ہے۔ اس سے قبل ریڈیو فری ایشیا نے اپنی ویب سائٹ پر اس خبر کو لگایا تھا کہ مولانا طاہر کی لاش مسجد کے باہر خون میں لت پت ملی ہے۔ واضح رہے کہ چین کے ژنجیانگ علاقے میں اقلیتی مسلمان برادری یوغر کی بڑی تعداد رہتی ہے۔ گذشتہ ایک سال کے دوران اس علاقے میں پر تشدد واقعات کا سلسہ بڑھ گیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲